کون ہیرو،کون زیرو؟پاک انڈیا ہائی وولٹجز میچ جیتے گاوہی جودباوبرداشت کرجائے،متوقع پلیئنگ الیون

کون ہیرو،کون زیرو؟پاک انڈیا ہائی وولٹجز میچ جیتے گاوہی جودباوبرداشت کرجائے،متوقع پلیئنگ الیون
52 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

دبئی : کون ہیرو،کون زیرو؟پاک انڈیا ہائی وولٹجز میچ جیتے گاوہی جودباوبرداشت کرجائے،متوقع پلیئنگ الیون بھی سامنے آ گئی، جو ٹیم آج کے میچ کا دباو میں آئے گی وہ ہار جائے گی ایسے بڑے میچز میں تجربہ کی زیادہ ضرورت پڑتی ہے۔

خوش قسمتی سے دونوں ٹیموں کو ڈیمیج کنٹرول کا وقت بھی ملا ہےکیوں کہ آج کے میچ کا جو بھی فیصلہ ہے اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ ٹیمیں فائنل میں ایک بار پھرمدمقابل ہوسکتی ہیں ۔

پاکستان ٹیم کے نئے کپتان سلمان علی آغا کا آج امتحان ہے اور خاص کرسٹرائیک ریٹ کے نام پر میدان میں اتاری گئی پاکستان ٹیم کا، آج کے میچ میں محمد حارث کی کارکردگی کا بھی امتحان ہوگا جوکہ  11 میچز میں ناکامی کے بعد عمان کے خلاف ففٹی بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

دونوں ٹیموں میں بڑا کھلاڑی وہی کہلائے گا جو آج کے بڑے میچ میں پرفارمنس دے گا، بھارت کے شبمن گل اور سوریا کماریادیو کے علاوہ اسپنیر یادیو پر سب کی نظریں ہیں ۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اورفخرزمان کی اننگز کلیدی ہوگی کیونکہ پاکستان کے پاس باقی بلے بازقابل بھروسہ نہیں ہیں خود کپتان سلمان علی آغاکی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے تاہم پاکستان اسپنرز کو برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ “اے” میچ میں آمنے سامنے ہوں گے، اور دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس بڑے ٹاکرے کے لیے قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ انہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنے کی خواہش رکھتی ہے جنہوں نے عمان کے خلاف 93 رنز کی شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

البتہ ٹیم مینجمنٹ یہ پہلو بھی زیر غور لا رہی ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے یا نہیں۔ ذرائع کے مطابق اس کے امکانات کم ہیں اور زیادہ تر انہی کھلاڑیوں کو ترجیح دی جائے گی۔

ممکنہ پاکستانی الیون میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں:
صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد۔

Comments are closed.