عوامی تنقید پر ججز کی بیواؤں کی تاحیات سکیورٹی واپس،ججز کومرنے تک سکیورٹی ملے گی

عوامی تنقید پر ججز کی بیواؤں کی تاحیات سکیورٹی واپس،ججز کومرنے تک سکیورٹی ملے گی
52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عوامی تنقید پر ججز کی بیواؤں کی تاحیات سکیورٹی واپس،ججز کومرنے تک سکیورٹی ملے گی، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی صدارتی آرڈر کے تحت حاصل ہے تاہم ان کی بیواؤں کو یہ سہولت نہیں دی جاسکتی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ  بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کا حوالہ متعلقہ خط میں غلطی سے شامل ہوا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز تاحیات سیکیورٹی کے حق دار ہیں، اور انہیں یہ حق 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر سات کے تحت دیا گیا تھا۔

تاہم وضاحت کی گئی ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو تاحیات سیکیورٹی کی فراہمی اس آرڈر میں شامل نہیں اور اس حد تک جاری کیا گیا حوالہ واپس لیا جاتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر سات کے تحت تاحیات سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا گیا تھا لیکن خط میں ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کا حوالہ غلطی سے شامل ہوگیا تھا۔

سپریم کورٹ کے وضاحتی بیان کے مطابق بیواؤں سے متعلقہ یہ حوالہ باضابطہ طور پر واپس لے لیا گیا ہے اور واضح کردیا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر نمبر سات کے تحت تاحیات سیکیورٹی کی سہولت میں شامل نہیں ہیں۔

Comments are closed.