کانگو میں دو بڑے کشتی حادثات پیش آئے جن میں کم از کم 193 افراد ہلاک، 150 سے زائد افراد لاپتہ

کانگو میں دو بڑے کشتی حادثات پیش آئے جن میں کم از کم 193 افراد ہلاک، 150 سے زائد افراد لاپتہ
53 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

 ایکواٹور: افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں دو بڑے کشتی حادثات پیش آئے جن میں کم از کم 193 افراد ہلاک، 150 سے زائد افراد لاپتہ ہیں آخری اطلاعات تک ان کی تلاش جاری تھی۔ یہ المناک واقعات 10 اور 11 ستمبر کو ایکواٹور صوبے میں پیش آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلا حادثہ 10 ستمبر کو صوبہ ایکواٹور کے علاقے بسنکسو میں پیش آیا، جہاں ایک موٹرائزڈ کشتی الٹنے سے کم از کم 86 افراد جاں بحق ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد طالب علموں کی تھی۔ حکام کے مطابق اس حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ کئی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

دوسرا اور زیادہ ہلاکت خیز واقعہ 11 ستمبر کو کولیلا کے علاقے میں پیش آیا، جب دریائے کانگو میں 500 مسافروں سے بھری کشتی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد کشتی الٹ گئی۔

وزارت انسانی امور کے مطابق اس حادثے میں 107 افراد جاں بحق ہوئے، 200 سے زائد کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ 150 سے زیادہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ان دو حادثات نے ملک بھر میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے اور حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Comments are closed.