پاکستان کا ایشیا کپ سے ریفری ہٹانے کے مطالبہ پر بائیکاٹ جگ ہنسائی کا باعث بنے گا

پاکستان کا ایشیا کپ سے ریفری ہٹانے کے مطالبہ پر بائیکاٹ جگ ہنسائی کا باعث بنے گا
52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

محبوب الرحمان تنولی

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ بطور احتجاج کی حد تک تو درست سہی لیکن پاکستان کا ایشیا کپ سے ریفری ہٹانے کے مطالبہ پر بائیکاٹ جگ ہنسائی کا باعث بنے گا۔

ایشیا کپ 2025 کے مقابلے ان دنوں متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں اور پاک بھارت میچ کے دوران شیک ہینڈ تنازعہ کے بعد پاکستان کی جانب سے ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا۔

 میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا سے کہا کہ وہ بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو سے ہاتھ نہیں ملائیں۔

یہی نہیں بلکہ اس سے قبل اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی میڈیا منیجر سے کہا تھا کہ اس پورے واقعے کی ریکارڈنگ نہ کی جائے۔ پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھا اور پائی کرافٹ کے ساتھ ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل کو بھی ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کی جانب سے میچ ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کرنے پر اہم حکومتی عہدیداران سے مشاورت کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج مشاورت کریں گے۔

اس صورتحال میں جب ای سی سی کی سربراہی پاکستان کے پاس ہے اور اگرقوانین موجود ہیں تو ہینڈ شیک نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چایئے اوراگرقوانین نہیں ہیں تو بائیکاٹ نہیں کرنا چایئے۔

پاکستان چونکہ ایونٹ میں میچ بھارت سے ہار چکا ہے اور دو مزید میچز متوقع ہیں تو اس سے یہ تاثر ابھرے گا کہ پاکستان کی ٹیم کمزور ہے اور وہ بہانہ بنا کر ایونٹ سے نکل رہاہے، اگر انڈنیز کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملایا تو آپ بھی نہ ملائیں بات ختم کردیں۔

چیئرمین پی سی بی کو معاملہ حکومت کی سطح پر لے جاکر اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے بہترہے کھیلوں کے مقابلے کو جاری رکھنے کی اہمیت سمجھنی چائیے کیونکہ شائقین کرکٹ کسی صورت اس فیصلے کی حمایت نہیں کریں گے اور الٹا پاکستان پر تنقید کی جائے گی۔

Comments are closed.