میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان سے معافی مانگ لی
فوٹو : فائل
دبئی : غیر یقینی کے بعد پاکستان اور یو اے ای میچ شروع ہو گیا، میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان سے معافی مانگ لی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے میچ میں ریفری کی ذمہ داری وہی نبھا رہے ہیں۔
ریفری تنازعہ پر پاکستان کے آئی سی سی کو یکے بعد دیگرے دو خطوط لکھے کے بعد بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم آج متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کا میچ کھیلنے کے لیے پر امید رہی۔
پاکستان ٹیم ذرائع کا کہنا ہےکہ آج یو اے ای کے ساتھ ہونے والے میچ کی تیاریاں مکمل ہیں اور میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
پاکستانی ٹیم اینڈی پائیکرافٹ کے بغیر ہی میچ کھیلنا تھا ، اینڈی پائیکرافٹ بطور ریفری قبول نہیں تھے ، ذرائع کے مطابق اس لئے ان کو معذرت کرنا پڑی۔
پاکسستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایشیا کپ کا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے شروع ہوا دونوں ٹیموں میں سے جو جیتے گی وہ فائنل فورمیں چلی جائے گی اور ہارنے والی ٹیم آوٹ ہوجائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ میں رچی رچرڈسن کی تقرری کردی گئی ہے اس کے باوجود پاکستان نے اینڈی پائیکرافٹ کے خلاف جامع انکوائری کا مطالبہ کیاہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میچز سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پائیکرافٹ کونہ ہٹانےکی صورت میں پاکستان بقیہ میچز نہ کھیلنےکے مؤقف پر قائم ہے۔
Comments are closed.