گیاری میں شہدا کی یاد میں تقریب

راولپنڈی (ویب ڈیسک )سیاچن میں گیاری کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیاچن میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیاگیا

آئی ایس پی آرکے مطابق یہ شہدا دو ہزار بارہ میں برف کا تودہ گرنے سے شہید ہو گئے تھے،تقریب میں کور کمانڈر راولپنڈی، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور شہدا کے عزیز و اقارب شریک ہوئے۔

کور کمانڈر نے فاتحہ خوانی کی اور شہدا کی یاد گار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔اس موقع پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کا کہنا تھاپاک فوج شہدا افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انھوں نے کہاشہدا نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

Comments are closed.