آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
55 / 100 SEO Score

فوٹو : کرک انفو 

میلبرن: بھارت اور آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے جب باقی بیٹرز آتے رہے جاتے رہے۔

بھارت کی طرف سے ابھیشک شرما نے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے جب کہ ڈبل فگر میں داخل ہونے والے دوسرے کھلاڑی ہرشیت رانا تھے جنھوں نے 35 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے 126 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مچل مارش 46 اور ٹریوس ہیڈ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، جوش انگلس نے 20 اور مچل اوون نے 14 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا، ورون چکرورتی اور کلدیپ یادیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کے دیگر کھلاڑی شبمن گل5،سنجو سمسن 2،سوریا کمار یادیوایک، تلک ورما صفر، اکثر پٹیل 7،شیوام ڈوبے 4 رنز بنا کرآوٹ ہوئے ۔

بھارت کی ٹیل انڈر رنز کا کھاتا نہ کھول سکے، چکرورتی، بمرہ اور کلدیپ یادیو تنیوں کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے۔

Comments are closed.