پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں ہوگا،کپتان ریڈار پر آگیا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں ہوگا،کپتان ریڈار پر آگیا
52 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور :  پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں ہوگا،کپتان ریڈار پر آگیا، پہلا میچ ہارنے اور ناقص کپتانی اور بیٹنگ کی وجہ سے سلمان علی آغاز کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے اخراج کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں جیتنے کے بعدپروٹیز کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ گرین شرٹس کی پلیئنگ الیون میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔ ہوم گراونڈ پر ساکھ بچانے کیلئے پاکستان کو لازمی جیت درکار ہے۔

آج کے میچ کےلیے ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نےفیلڈنگ،بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔

پنڈی کے ہاؤس فل کراونڈ کے سامنے قومی ٹیم نے مایوس کن پرفارمنس دکھائی تھی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 13 جنوبی افریقہ کے نام رہے جبکہ  12 میچز میں پاکستان کامیاب رہا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان لگاتار ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں 3 وکٹیں لینے والے فہیم اشرف کو باولنگ ہی نہیں کرائی جب کہ فیلڈنگ ، بیٹنگ اور باولرز کے استعمال میں بھی غلطیاں کررہے،

بطور بیٹر سلمان علی آغا مسلسل فیل ہونے کے باوجود بھی ٹیم کا حصہ ہیں جس کے خلاف پاکستان بھر میں آوازیں بلند ہورہی ہیں اور انھیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے آوٹ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیاہے۔

Comments are closed.