سپریم کورٹ میں دھماکہ، 23 افراد زخمی ،عدالت نمبر 6 کو بھی نقصان پہنچا
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد : سپریم کورٹ میں دھماکہ، 23 افراد زخمی ،عدالت نمبر 6 کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے باعث عمارت لرز اٹھی، سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں اے سی گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا.
سپریم کورٹ عمارت میں صبح 10 بجکر 55 منٹ پر دھماکہ ہوا، سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں قائم کینٹین میں اے سی گیس کی لیکج سے دھماکہ ہوا۔۔۔پولیس کے مطابق دھماکہ اے سی کی مرمت کے دوران ہوا۔
دھماکہ سے اے سی مرمت کرنے والے ٹیکنیشن سمیت 13 افراد زخمی ہوئے ۔۔نو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ بیسمنٹ میں موجود عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ عدالتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دھماکہ کے فوری بعد ریسکیو اور پولیس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ سپریم کورٹ پہنچا،آئی جی اسلام آباد نے بھی صورتحال کا جائزہ لیا، آئی جی علی ناصر رضوی نے تصدیق کی کہ یہ گیس لیکج دھماکہ تھا.
انہوں نے بتایا کہ کینٹین میں کئی روز سے گیس کا لیکج ہورہا تھا،دھماکے کے بعد سپریم کورٹ میں موجود ججز، وکلا ،سائلین اور دیگر افراد عمارت سے باہر نکل آئے۔
			
Comments are closed.