زین قریشی کےوارنٹ گرفتاری جاری،عرس میں جارہےہیں عدالت پیش نہیں ہوتے، عدالت
فوٹو : فائل
اسلام آباد : اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دوران سماعت ریمارکس دیئے ہیں کہ زین قریشی کےوارنٹ گرفتاری جاری،عرس میں جارہےہیں عدالت پیش نہیں ہوتے، عدالت سنگجانی جلسہ کیسز کی سماعت کررہی تھی۔
سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی راہنماوں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیسز پر سماعت کی۔
عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شامل ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، اُن سے کہیں کہ کوئی پُھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے۔
اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ قریشی صاحب ایک کام کر لیں، یا درباروں کو مَل کر بیٹھ جائیں! تعویز دھاگا کریں یا مکمل سیاست کر لیں، یا شاید اُنکی سیاست مذہب کی بنیاد پر ہے؟
پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔
 
			
Comments are closed.