پاکستان نے دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

55 / 100 SEO Score

فوٹو : کرک انفو

لاہور : پاکستان نے دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، صائم ایوب کی دھواں دھار ففٹی، بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں دنیا میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے.

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 111رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز کی سریز 1-1 سے برابر ہوگئی، سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ یکم نومبر کو لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔

ہدف کے تعاق میں اوپنر صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 6 چوکے اور 5 چھکے لگائے جبکہ بابر اعظم 11 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

گرین شرٹس کی اکلوتی وکٹ صاحبزادی فرحان کی گری، وہ 28 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس دوران انہوں نے 3 بلند و بالا چھکے لگائے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے ہرا دیا

اس سے قبل مہمان ٹیم آخری اوور میں 110رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، ڈیوالڈ بریوس 25 اور ڈونون فریرا 15رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

فہیم اشرف نے 23 رنز کے عوض 4، سلمان مرزا نے 14رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے ٹی بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں، دوسرے میچ میں شاہین شاہ کی جگہ سلمان مرزا کو کھلایا گیا.

Comments are closed.