جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے ہرا دیا
فوٹو : سوشل میڈیا
راولپنڈی : جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے ہرا دیا، بابراعظم صفر پر آؤٹ، کپتان سلمان علی آغا نے وہیں سے آغاز کیا جہاں ایشیاء کپ میں چھوڑا تھا 7 بالز کھیل 2 رنز بنا سکے ایک اوور کیا 15 رنز دئیے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 139 رنز پر آوٹ ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے صائم ایوب 37، محمد نواز 36 اور صاحبزادہ فرحان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مڈل آرڈر حسب سابق ناکام رہا۔
بابر اعظم صفر، فہیم اشرف 1، کپتان سلمان علی آغا 2، حسن نواز 3، شاہین شاہ آفریدی 4، نسیم شاہ 9 اور عثمان خان 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقہ کے کاربن بوش نے 4، جارج لینڈا نے 3 اور لیزاڈ ولیمز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 194 رنز بنائے تھے ۔
ریزا ہینڈرکس 60، جارج لینڈے 36 اور ڈی زور زی 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی تھی۔
پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل تھے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم ڈونوون فریرا (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، میتھیو بریزکے، جارج لیندسے، کارٹن بوش، لزاڈ ولیمز، ناندرے برگر اور لنگی ندیدی پر مشتمل تھی۔
Comments are closed.