پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر افواج پاکستان کا ردعمل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق صدر وآرمی چیف پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر افواج پاکستان کا ردعمل سامنے آیا ہےپرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں ہوسکے.

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر افواج پاکستان میں غم و غصہ اور اضطراب ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف آرمی چیف رہ چکے ہیں، مشرف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف رہ چکے ہیں، انہوں نے 40 سال سے زائد پاکستان کی خدمت کی۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پرویز مشرف نے ملکی دفاع کے لیے جنگیں لڑی ہیں، پرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں ہوسکتے، کیس میں آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیا، عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پرویز مشرف کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا ہے، افواج پاکستان کو توقع ہے آئین کے تحت انصاف دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر اور جنرل (ر) پرویز مشرف کو آئین شکنی کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

خصوصی عدالت کے 3 رکنی بینچ میں شامل ایک جج نے سزائے موت سے اختلاف کیا تاہم خصوصی عدالت کے بینچ نے اکثریت کی بنیاد پر فیصلہ دیا ۔

Comments are closed.