تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں کینین پولیس چیف وحکام ملاقات

53 / 100

فائل:فوٹو

نیروبی :سینئرصحافی واینکرپرسن ارشد شریف کیسکی تحقیقات کے لئیکینیا میں حقائق کا تعین کرنے کی خاطر جانے والی پاکستانی ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں تحقیقاتی ٹیم نے کینیا میں کینین پولیس چیف وحکام ملاقات کی ۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اکیڈمی اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد پر مشتمل ٹیم کینیا میں ارشد شریف قتل کیس کے حوالے حقائق کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات میں مصروف عمل ہے ۔

معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کینیا کے قائم مقام آئی جی پولیس و حکام سے پاکستان ہائی کمیشن میں ملاقات ہوئی اس موقع پر کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین بھی موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستانی ٹیم و کینین پولیس حکام نے ارشد شریف قتل کیس پر بھی بات چیت کی۔

یاد رہے کہ کینیا میں ارشد شریف کو رہائش وغیرہ کی سہولیات بہم پہنچانے والے دو بھائیوں وقار و خرم نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا تھا کہ ارشد شریف کا موبائل فون و آئی پیڈ، وغیرہ وہ کینین پولیس کو فراہم کرچکے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے کینین پولیس چیف سے کینیا میں اب تک ہونے والی تحقیقات پر بھی معلومات لیں ملاقات کے موقع پرکینین پولیس چیف نے پاکستانی تفتیش کاروں کو سوینیئر بھی دیا۔

Comments are closed.