جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
55 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئینی بنچ کے سربراہ  جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ 

صدر ممئکب آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین سے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی اور وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہ بھی  تقریب میں شریک تھے۔

اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی  سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اٹارنی جنرل منصور عثما ن اعوان بھی تقریب میں شریک تھے۔

جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس ہیں۔ آئینی معاملات سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت ہی دیکھے گی۔

وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقرری کے پہلے مرحلے میں تین ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف لینے والے ججز میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔

وفاقی وزارتِ قانون و انصاف نے وفاقی آئینی عدالت میں چھ ججز کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس کریم خان، جسٹس روزی خان، جسٹس علی باقر اور جسٹس ارشد حسین اب وفاقی آئینی عدالت کا حصہ ہوں گے۔

30492313

اسلام آباد ہائیکورٹ میں منعقد ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں تین ججز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے تینوں ججز سے حلف لیا۔

Comments are closed.