پاکستان نے سری لنکا کیخلاف دوسرا ونڈے میچ اور سیریز جیت لی، بابراعظم کی سنچری
فوٹو : کرک انفو
راولپنڈی : پاکستان نے سری لنکا کیخلاف دوسرا ونڈے میچ اور سیریز جیت لی، بابراعظم کی سنچری کی بدولت 8 وکٹوں سے کامیابی ، بابر کے 112 رنز کی پارٹنرشپ بنانے والے محمد رضوان بھی ففٹی کرکے ناٹ آوٹ واپس آئے.
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پاکستان سری لنکا 289 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 49 اوورز میں حاصل کرلیا۔
پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
میچ کی خاص کی بات بابر اعظم کی شاندار ناقابل شکست سنچری رہی جبکہ محمد رضوان 51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ فخر زمان 78 اور صائم ایوب 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں وکٹیں چمیرا نے حاصل کیں۔
پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دیدی
پاکستان نے اس فتح کے ساتھ ہی سری لنکا کے خلاف 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل مہمان ٹیم سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 288 رنز اسکور کیے تھے، اننگز کی واحد نصف سنچری لنتھ لیاناگے نے اسکور کی، وہ 54 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے.
پاکستان کی طرف سے حارث رؤف اور ابرار احمد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایک وکٹ محمد وسیم کے حصے میں آئی.
Comments are closed.