پاکستانی شاہینز نے بھارت کیخلاف ناقابل فراموش پرفارمنس دی، محسن نقوی
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی فتح کو فخر کا لمحہ قرار دیدیا۔
محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان کی فتح پر کہا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستانی شاہینز نے بھارت کیخلاف ناقابل فراموش پرفارمنس دی، محسن نقوی نے کہا ان کا کھیل قابل تعریف ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے سری لنکاکے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ پر بھی مبارکباد دی اور کہا کہ بیک ٹوبیک شاندارپرفارمنسز پرکھلاڑیوں،کوچز اور انتظامیہ کے جذبے پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان لڑکوں پربھروسہ اوریقین رکھیں، یہ ملک کے لیے اپنا سب کچھ دے رہے ہیں۔
گزشتہ روز قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے گئے گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا.
بھارت اے کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19 اوررز میں 136رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سوریاونسی نے 45 اور نمن دھیر نے 35 رنز بنائے۔بھارت اے کی آخری 8 وکٹیں اسکور میں صرف 45 رنز کا اضافہ کرسکیں۔
پاکستان شاہینز کی طرف سے شاہد عزیز نے24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔معاذ صداقت اور سعد مسعود نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سفیان مقیم ، عبید شاہ اور احمد دانیال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان شاہینز نے معاذ صداقت کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 13 اعشاریہ 2 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
معاذ صداقت نے 47گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ محمد فائق 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نعیم نے 14 اور یاسر نے 11 رنز بنائے.
Comments are closed.