چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب
فوٹو : سوشل میڈیا
مظفرآباد :چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے ہیں،انھیں36 ووٹ
ملے جبکہ 2 ووٹ خلاف پڑے، مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ۔ نئے وزیراعظم کا حلف کل متوقع ہے۔
اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔ تحریک سردار جاویدایوب،چوہدری قاسم مجید نے دیگرنے پیش کی جس میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا۔
ایوان میں ووٹنگ کے دوران فیصل ممتاز راٹھور کو 36ووٹ ملے جب کہ مخالفت میں 2ووٹ ڈالے گئے۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے سادہ اکثریت27 ووٹ درکار تھے، تحریک میں مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا.
فیصل ممتاز راٹھور موجودہ اسمبلی کے چوتھے جبکہ آزاد کشمیر کے سولہویں وزیراعظم بن گئے ۔ وہ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔۔ حلف برداری میں پیپلز پارٹی پاکستان کی مرکزی قیادت کی شرکت کا امکان ہے،نئی کابینہ 20 وزرا پر مشتمل ہوگی.
نئی حکومت کو دو بڑے سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے، ایکشن کمیٹی کے معاہدوں پر عملدرآمد نئی حکومت کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے ، مسلم لیگ نون کے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر عملدرآمد بھی نئی حکومت کے لیے کڑا امتحان ہے.
Comments are closed.