پاکستان آج سری لنکا کے خلاف وائٹ واش کرنے کی کوشش کرے گا
فوٹو : سوشل میڈیا
راولپنڈی : پاکستان آج سری لنکا کے خلاف وائٹ واش کرنے کی کوشش کرے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 2- 0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور خاص کر بابراعظم اور محمد رضوان کی فارم کو دیکھتے ہوئے جیت کی امید زیادہ ہے۔
سری لنکا کے خلاف پاکستان نے پہلا میچ 6 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بابرا عظم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 8 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی.
گزشتہ روز پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ نے پریکٹس کے بجائے ہفتے کو آرام کیا۔
18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کےلیے پاکستان اور سری لنکن کے ٹی 20 اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
Comments are closed.