پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
فوٹو : سوشل میڈیا
راولپنڈی : پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرا میچ راولپڈی میں کھیلا جارہا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔
آج کے میچ میں کپتانی شاہین شاہ آفریدی کی جگہ سلمان علی آغا کریں گے، شاہین کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے وہ آج پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔
میچ کے لیے وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.