ملک بھرمیں کورونا وائرس دم توڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح مزید کمی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا کیسز میں بتدریج کمی آنے لگی، چوبیس گھنٹوں میں موذی وائرس سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 77 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 52 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم ا س وقت بھی موذی وائرس سے متاثرہ 73 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.43 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed.