وکی لیکس کے بانی جولین اسانج 2 بچوں کی پیدائش کے بعد گرل فرینڈ سے شادی

57 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

لندن(ویب ڈیسک) وکی لیکس کے بانی جولین اسانج 2 بچوں کی پیدائش کے بعد گرل فرینڈ سے شادی ہو گئی ہے، یہ شادی برطانوی جیل میں ہوئی ہے.

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو کچھ عرصہ قبل تہلکہ مچانے والے نیوز اسکینڈلز کے بعد دنیا بھر میں شہرت ملی تھی تاہم آج کل وہ قیدی ہیں اب جولین اسانج نے اپنی گرل فرینڈ اسٹیلا مورس سے جیل میں شادی کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولین اسانج اور اسٹیلا مورس کی شادی کے لیے سخت سکیورٹی والے جیل میں مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جیل کے دو حکام اور دو محافظوں نے شرکت کی.

ان کی گرل فرینڈ اسٹیلا مورس نے جیل کے باہر شادی کا کیک کاٹا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بیک وقت بہت خوش ہوں اور اداس بھی.

انھوں نے کہا کہ میں جولین سے سچے دن سے محبت کرتی ہوں، کاش وہ اس وقت گفتگو کے دوران میں میرے ساتھ کھڑے ہوتےجولین اسانج اور اسٹیلا مورس کے دو بچے ہیں، ان کا تعلق 2015 سے قائم ہے۔

جیل میں شادی کے موقع پر مورس نے عروسی لباس زیب تب کیا تھا جس پر کڑھائی کی مدد سے ”بہادر“، ”انتھک“ اور ”آزادانہ محبت“ جیسے الفاظ لکھا گئے تھے

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج ایک دہائی سے امریکی خفیہ فوجی ریکارڈ اور سفارتی راز کو منظر عام پر لانے کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

50 سالہ جولین اسانج 2019 سے جنوبی مشرقی لندن کی جیل میں ہیں۔ اس سے قبل مجرم کو ایکواڈور کے سفارت خانے میں سات سال تک قید میں رکھا گیا تھا

امریکا نے 2010 اور 2011 میں قومی راز افشا کرنے کے جرم میں جولین اسانج کی حوالگی کے لیے برطانیہ سے درخواست کر رکھی ہے۔

برطانوی قانون کے مطابق قیدی یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ جیل میں شادی کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں لیکن درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ شادی کے تمام اخراجات خود اٹھائے.

Comments are closed.