27ویں آئینی ترمیم آئین کا حصہ بن گئی، صدر نے ترمیمی بل پر دستخط کر دئیے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
55 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

اسلام آباد : 27ویں آئینی ترمیم آئین کا حصہ بن گئی، صدر نے ترمیمی بل پر دستخط کر دئیے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد دستخط کر دیے ہیں.

صدر آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ ترمیم باضابطہ طور پر آئین کا حصہ بن گئی ہے۔

27ویں ترمیم کو پہلے سینیٹ میں دو تہائی اکثریت نے پاس کیا، جس کے بعد گزشتہ روز قومی اسمبلی نے سینیٹ سے منظور شدہ ترمیم کی دو شقوں میں ترمیم کے بعد اس کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا۔

آج سینیٹ نے ترمیم شدہ دو شقوں کی بھی منظوری دے دی تھی، جس کے بعد وزارت پارلیمانی امور نے آئینی ترمیمی بل دستخط کے لیے صدر مملکت کے پاس بھیجا تھا۔

صدر مملکت کے دستخط ہونے کے بعد وزارت قانون اس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Comments are closed.