دہشتگردوں کو ملک میں دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے،آرمی چیف

53 / 100

راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے ، دہشتگردوں کو ملک میں دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے،آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کے تعاون سے مسلح افواج نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں 247 ویں کورکمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

جنرل قمر جاوید باوجوہ کی زیر صدارت ہونے والی اس کور کمانڈرزکانفرنس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور بلوچستان میں دہشتگردی کے تازہ واقعات زیر غور آئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرز کی کانفرنس میں ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ آرمی چیف نے آپریشن تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے تمام فارمیشنزکوتربیتی امور مزیدمؤثر بنانے اور روایتی،غیر روایتی آپریشنزکے حوالے سے اموربہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک طویل سفر طے کیا ہے اور قوم کے تعاون سے مسلح افواج نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باوجوہ نے مزید کہا کہ ملک دشمن کے تمام عزائم کا ناکام بنائیں گے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے اور ان کی تمام باقیات کا خاتمہ کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔

Comments are closed.