محمد رضوان کو ہٹا کر شاہد آفریدی کے داماد شاہین آفریدی کو ونڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا

51 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

لاہور : آسٹریلیا کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو افریقہ میں سیریز ہرانے والے کپتان محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ پی سی بی نے شاہد آفریدی کے داماد شاہین شاہ آفریدی کو ونڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے.

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق شاہین آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے تاہم محمد رضوان سے کپتانی واپس لینے کی وجہ نہیں بتائی گئی.

محمد رضوان کو ہٹا کر شاہد آفریدی کے داماد شاہین آفریدی کو ونڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا فاسٹ بولر شاہین آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز میں قیادت کریں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شاہین آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

25سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے 66 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اس سے پہلے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے 1-13 مارچ 2023 کو شاداب خان شارجہ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی کپتان مقرر کیا ،2- 15 نومبر 2023 بابر اعظم نے کھیل کے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔

بعد میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف
نے بتایا تھا کہ 3- 15 نومبر 2023 پاکستان نے شاہین شاہ آفریدی کو اپنا نیا ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کر دیا ہے۔

اسی طرح 4- 15 نومبر 2023 شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان بنایا گیا، جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے5- 29 مارچ 2024 شاہین آفریدی کو سفید گیند کے کپتانی سے ہٹا دیا۔

محسن نقوی ہی نے 6- 31 مارچ 2024 بابر اعظم نے ورلڈ کپ 2024 کے لیے ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان کر دیا۔اس کے بعد 7- یکم اکتوبر 2024 بابر اعظم وائٹ بال کی کپتانی سے مستعفی ہو گئے.

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہی تھے جب 8- 27 اکتوبر 2024 کو رضوان سفید گیند کا کپتان بنایا گیا بعد میں 9-4 مارچ 2025 سلمان علی آغا کو T20 کا کپتان بنا دیا گیا۔

اب ایک بار پھر بغیر وجہ بتائے 10-20 اکتوبر 2025 شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے کپتان نامزد کیا گیا ہے اور محمد رضوان کو ہٹا دیا گیا ہے.

Comments are closed.