آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، انڈیا کے ہاتھوں پاکستان 88 رنز سے ہار گیا، لگاتار دوسری شکست

شیک ہینڈ آج بھی نہ ہوا

54 / 100 SEO Score

فوٹو : کرک انفو ڈاٹ کام 

کولمبو : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، انڈیا کے ہاتھوں پاکستان 88 رنز سے ہار گیا، لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا ،پہلے میچ میں بنگلادیش نے ہرایا تھا قومی مینز ٹیم کی طرح ویمنز ٹیم کی کارکردگی بہت بری ہے.

ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کا یہ چھٹا میچ تھا،
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم کے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی سدرہ امین نے 81، نتالیہ پرویز نے 33 اور سدرہ نواز نے 14 رنز اسکور کیے، دیگر کھلاڑیوں میں کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکی۔

بھارت کی کرانتی گاؤڈ اور دپتی شرما نے 3، 3 جبکہ سنہے رانا نے 2 وکٹیں لیں، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں 406 رنز بنے ہیں، جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کے میچز کا بڑا ٹوٹل ہے۔

پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم 50 ویں اوور کی آخری گیند پر 247 رنز پر آوٹ ہوئی،
پاکستان ویمنز ٹیم نے 1 روزہ کرکٹ میں پہلی بار بھارتی ٹیم کو آل آؤٹ کیا ہے.

بھارت کی طرف سے ہرلین دیول نے 46 رنز کی نمایاں باری کھیلی۔پاکستانی بولر ڈائنا بیگ نے 4، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے 2، 2 جبکہ نشرح سدھو اور رامین شمیم نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

 ایک روزہ میچ کے اس سے قبل  گروپ میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کوالیفائر میں اچھا کیا آج بھی بہتر پرفارم کریں گے۔

دوسری جانب سری لنکن محکمہ موسمیات نے آج کولمبو میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی تھی۔

بھارت کی ویمن ٹیم نے بھی مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہیں کیا۔

Comments are closed.