فلپائن میں 6.9 شدت کا تباہ کن زلزلہ، 69 افراد جاں بحق، 150 زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کاخدش

فلپائن میں 6.9 شدت کا تباہ کن زلزلہ، 69 افراد جاں بحق، 150 زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کاخدش
53 / 100 SEO Score

فوٹو : سوشل میڈیا

منیلا : فلپائن میں 6.9 شدت کا تباہ کن زلزلہ، 69 افراد جاں بحق، 150 زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے  فلپائن کے وسطی ساحلی علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے نے ہولناک تباہی مچا دی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 69 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے کے نیچے دبے مزید افراد کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور تعلیمی ادارے بھی شدید متاثر ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ چھ پل اور ایک مرکزی شاہراہ دراڑیں پڑنے کے باعث ناقابلِ استعمال ہو گئی ہیں، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان اس وقت ہوا جب ایک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری باسکٹ بال میچ کے دوران عمارت گر گئی۔ درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی شہر سیبو تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس مزید بڑھ گیا۔

شہریوں نے گھروں کو چھوڑ کر کھلے میدانوں اور سڑکوں پر پناہ لی، جبکہ حکام نے عوام کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فلپائن میں 6.9 شدت کا تباہ کن زلزلہ، 69 افراد جاں بحق، 150 زخمی

Comments are closed.