وزیرِ اعظم سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات
فوٹو : سکرین شاٹ
اسلام آباد : وزیرِ اعظم سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی.
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں صوبے کی سیاسی قیادت شامل تھی.
ملاقات میں خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی.
ملاقات میں وفاقی وزراء انجینئیر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی، اختیار ولی اور سردار مشتاق موجود تھے.
Comments are closed.