محمد رضوان کوہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے فلسطینیوں کی حمایت پر کپتانی سے ہٹایا، راشد لطیف

56 / 100 SEO Score

فوٹو : سکرین شاٹ 

کراچی : محمد رضوان کو برطرف کرکے شاہین شاہ کو ونڈے ٹیم کا کپتان بنانے پر ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہے، سابق کپتان نے کہا ہے محمد رضوان کوہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے فلسطینیوں کی حمایت پر کپتانی سے ہٹایا، راشد لطیف کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اس پربات کررہے ہیں.

واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ بہت سے شائقین اور ماہرین کے لیے حیران کن رہا کیونکہ رضوان کو کچھ عرصہ قبل ہی بابراعظم سے لے کر کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

حیران کن بات یہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو بھی حال ہی میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

رضوان کی برطرفی نے پاکستان کرکٹ میں ہلچل پیدا کر دی ہے اور سابق کرکٹر رشید لطیف نے اس فیصلے کی ذمہ داری ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پر عائد کی ہے۔

راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ہیسن نے رضوان کو اس لیے ہٹایا کیونکہ انہوں نے غزہ اور فلسطین کی حمایت عوامی طور پر کی تھی۔

https://

راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کہا، ”صرف اس لیے کہ اس نے فلسطین کا جھنڈا پکڑا، آپ اسے کپتانی سے ہٹا دیں؟ یہ سوچ اب آ گئی ہے کہ غیر اسلامی کپتان اسلامی ملک میں آنا چاہیے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ہیسن اس طرح کی ثقافت کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو ٹیم کے ڈریسنگ روم میں موجود ہے، اور ان کے ساتھ صرف پانچ یا چھ افراد ہیں جو اس فیصلے میں شامل ہیں۔

ویڈیو میں راشد لطیف نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ رضوان نے کپتانی کے دوران ڈریسنگ روم میں مذہبی روایات کو متعارف کروایا جو ہیسن کو پسند نہیں آیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہمارے دور میں انضمام الحق، سعید انور اور دیگر کھلاڑی مذہبی رجحان رکھتے تھے ہمیں تو کبھی کوئی مسلہ نہیں ہوا، انھوں نے کہا کہ کوچ کے ساتھ 5، چھ لوگ اس فیصلے میں شامل ہیں.

Comments are closed.