فرانس کے وزیر اعظم سباستیان لیکورنیو مستعفی، صدر میکرون نے استعفیٰ منظور کر لیا
فوٹو : فائل
پیرس : فرانس کے وزیر اعظم سباستیان لیکورنیو مستعفی، صدر میکرون نے استعفیٰ منظور کر لیا، فرنچ میڈیا کے مطابق سباستیان لیکورنیو نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے.
اس حوالے سے فرانسیسی نیوز چینل بی ایف ایم ٹی وی نے پیر کو نامعلوم سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے، رپورٹ میں وزیر اعظم کے استعفے کی فوری وجوہات یا ایوانِ صدارت کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے سباستیان لیکورنیو کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ الیزے پیلس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، “ سباستیان لیکورنیو نے صدرِ جمہوریہ کو اپنی حکومت کا استعفیٰ پیش کیا، جسے صدر نے قبول کر لیا ہے۔“
امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق فرانس کے وزیر اعظم نے ایک ماہ سے بھی کم مدت ملازمت کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔
لیکورنیو کا یہ فوری استعفیٰ غیر متوقع اور بے مثال قرار دیا جا رہا ہے، جو فرانس کے جاری سیاسی بحران میں ایک اور سنگین موڑ کی نشاندہی کرتا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی نے صدر ایمانوئل میکرون سے فوری طور پر نئے پارلیمانی انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
صدر میکرون نے 10 ستمبر 2025 کو اپنے قریبی ساتھی اور ملک کے وزیرِ دفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔
Comments are closed.