پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 4 جوان شہید، 3 زخمی

فوٹو : فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے لاسوا میں پاک فوج کی کوئیک ریسپانس فورس کی گاڑی کھائی میں گرنے سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وادی نیلم میں پیش آنے والے حادثے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں سویلین ڈرائیور سمیت پاک فوج کے 3 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوئیک ریسپانس فورس آزاد کشمیر الیکشن میں امن و امان برقرار رکھنے کےلیے تعینات تھی۔

0Shares

Comments are closed.