پی ایس ایل 5، ٹیموں کاانتخاب مکمل، شعیب ملک زلمی


فوٹو: پی ایس ایل فائیو

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے ٹیموں کا انتخاب مکمل ہو گیا، شرجیل کی واپسی ہوئی ہے جب کہ ملتان سلطان کے سابق کپتان شعیب ملک اس بار پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو کیا گیا ، چھ فرنچائز نے اپنے من پسند کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا، پلاٹینم کیٹیگری میں پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تھی جنہوں نے انگلینڈ کو ورلڈکپ جتوانے والے جیسن رائے کا انتخاب کیا۔

دوسری پک لاہور قلندرز کی تھی آسٹریلیا کے کرس لین کی خدمات حاصل کی گئیں، قلندرز نے ایک سال قبل بھی اپنی پہلی پک میں کرس لین کو منتخب کیا تھا لیکن جارح مزاج آسٹریلین بلے باز انجری کے سبب لیگ سے باہر ہو گئے تھے۔

پلاٹینم کیٹیگری میں ملتان سلطان کی تیسری پک تھی اور انہوں نے انگلش آل راوٴنڈر معین علی کو منتخب کیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ باوٴلر ڈیل اسٹین کو چنا۔

کراچی کنگز نے شاندار انتخاب کرتے ہوئے مایہ ناز انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کا پلاٹینم کیٹیگری میں انتخاب کیا،پاکستان سپر لیگ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فائنل لسٹ جاری کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سرفراز احمد، محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد حسنین، نسیم شاہ، احسن علی کو برقراررکھا گیا جبکہ پلاٹینم میں جیسن رائے کو منتخب کیا، ڈائمنڈ میں آسٹریلوی بین کیٹنگ، گولڈ فواد احمد، سلور میں سہیل خان، ٹائمل ملز، عبد الناصر، ایمرجنگ میں اریش خان، اعظم خان، سپیلمنٹری میں خرم منظور، کیمو پاوٴل کو رکھا گیا ہے۔

لاہور قلندر کی ٹیم میں فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ وائز، شاہین شاہ ا?فریدی، عثمان شنواری، سہیل اختر، حارث روٴف، سلمان بٹ کو ریٹین رکھا گیا تھا، پلاٹینیم میں کرس لین کو منتخب کیا گیا، گولڈ میں سمت پٹیل، سلور میں پرسانا، بین ڈانک، فرزان راجہ، جاہد علی، ایمرجنگ میں محمد فیضان، سپلیمٹنری میں لینڈل سیمنز، دلبر حسین کو رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے دوران پاکستان میں کرکٹ کے عالمی ستارے پاکستان میں جگمگائیں گے۔ ڈیل اسٹین، جیسن رائے، ایلکس ہیلز سمیت عالمی کرکٹرز ملکی سونے میدان آباد کریں گے۔ شرجیل خان دو سال بعد میگا ایونٹ میں ہوم گراوٴنڈ پر کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے، آل راوٴنڈر شعیب ملک ملتان کی بجائے پشاور زلمی کی طرف سے پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے 22 مارچ کے دوران کھیلا جائے گا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

Comments are closed.