قوم کا ساڑھے 6 کروڑ کا نقصان کرواکے آصفہ بھٹو کا حلف لیا گیا،بیرسٹر گوہر

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے قوم کا ساڑھے 6 کروڑ کا نقصان کرواکے آصفہ بھٹو کا حلف لیا گیا،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو کے حلف پر ہر پاکستانی کا احتجاج بنتا ہے.

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاآج کا ایجنڈا دیکھیں، حکومت نے رولز کی خلاف ورزی کی گئی۔

حکومت نے یکم اپریل والا ایجنڈا آج پھر دہرایا،حکومت چاہتی ہی نہیں کہ عدلیہ آزاد ہو،آصفہ بھٹو کے حلف پر ہر پاکستانی کا احتجاج بنتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہمارے بندے کو اغوا کرواکے اس کو ممبر بنایا گیا،حکومت نے کبھی واک آؤٹ نہیں کیا لیکن آپ تاریخ بنائی گئی، قوم کا ساڑھے 6 کروڑ کا نقصان کرواکے آصفہ بھٹو کا حلف لیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ہمیں الیکشن سے قبل لیول پلئنگ فیلڈ نہیں دی۔پارلیمنٹ میں بھی ہمیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھاآج کا اجلاس بہت ضروری تھا، آج کے اجلاس کا بنیادی مقصد عدلیہ کی آزادی تھا،حکومت نے آئین کی خلاف ورزی کی،یہ جعلی حکومت ہے۔

ان کو ملک قیوم جیسے ججز چاہیں ہم نے بھرپور احتجاج کیا،انھوں نے کہا کہ قوم کا ساڑھے 6 کروڑ کا نقصان کرواکے آصفہ بھٹو کا حلف لیا گیا۔

بیرسٹر گوہرنے کہا آصفہ بھٹو کو معلوم بھی نہیں ہوگا کہ اس کا حلقہ کونسا ہے؟ یہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو قومی اسمبلی اجلاس کا بائکاٹ کر رہی ہے۔

آج کا اجلاس تاخیر سے شروع کروایا ،آج کا اجلاس صرف آصفہ بھٹو کے حلف کے لیے مختص کیا گیا،70 فیصد پاکستانیوں کو سڑکوں پہ آنے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے۔

Comments are closed.