مریم نواز نواز نجی دورے پر دبئی چلی گئیں

55 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نواز نجی دورے پر دبئی چلی گئیں۔ وہ اپنے والد نواز شریف کے ساتھ حج کریں گی

لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز نے وی وی آئی پی پروٹوکول اور اسٹیٹ لاوٴنج استعمال نہیں کیا اور اس موقع پر ایئرپورٹ پر ان کے ساتھ مسافروں نے تصاویر اور سیلفیاں لیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز عام مسافروں والے لاوٴنج میں کرسیوں پر بیٹھی تھیں۔

 

ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ حج کریں گی، نواز شریف اور فیملی کے دیگر افراد حج کے بعد لندن جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئی ہیں.

 

پارٹی کے قائد نوازشریف پہلے ہی دبئی پہنچ گئے ہیں، فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Comments are closed.