مخصوص نشستوں پر41 امیدواروں کوآزاد قراردیناعدالت کا اختیار نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
مخصوص نشستیں کیس
فوٹو : فائل
اسلام آباد: مخصوص نشستوں پر41 امیدواروں کوآزاد قراردیناعدالت کا اختیار نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ جاری کردیا گیا، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ 12 صفحات پر مشتمل ہے جو کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ہے، جس میں انہوں نے مخصوص 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل کے فیصلے کے مطابق 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں، انہوں نے 41 نشستوں پر اکثریتی فیصلے کو ریویو میں تبدیل کر دیا۔
جسٹس جمال مندوخیل کےفیصلے کے مطابق 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں تھا۔
فیصلے میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ 41مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ آئین اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، عدالت کسی امیدوار کی سیاسی وابستگی تبدیل نہیں کر سکتی، 41 امیدواروں کا معاملہ عدالت کے سامنے زیرِ التوا نہیں تھا۔
فیصلے کے مطابق 41 امیدواروں کے بارے میں اکثریتی فیصلہ ’’اختیار سے تجاوز‘‘ تھا۔
یاد رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کے اکثریت فیصلے میں 41 امیدواروں کو آزاد قرار دیا تھا، 12 جولائی 2024 کے فیصلے میں 41 امیدواروں کو دوبارہ سے وقت دیا تھا کہ وہ فیصلہ کریں کس جماعت میں جائیں۔
Comments are closed.