27ویں ترمیم کے مطابق تین آئینی و عدالتی اداروں کی تشکیل نو کردی گئی
فوٹو : فائل
اسلام آباد : 27ویں ترمیم کے مطابق تین آئینی و عدالتی اداروں کی تشکیل نو کردی گئی،جسٹس جمال خان مندوخیل کو سپریم جوڈیشل کونسل کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ ہوں گے
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے اہم نامزدگیاں اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں، جن کا مقصد عدالتی اداروں میں شفافیت اور مؤثر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔
اعلانمیہ میں کہا گیاہے جسٹس جمال خان مندوخیل کو سپریم جوڈیشل کونسل کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ ہوں گے اور چیف جسٹس امین الدین خان بطور سینئر ممبر خدمات انجام دیں گے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر اراکین میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس حسن رضوی شامل ہیں۔
اسی طرح جسٹس عامر فاروق کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کیا گیا ہے، جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل کو پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام نامزدگیاں دونوں چیف جسٹس صاحبان کی مشترکہ مشاورت سے کی گئیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
Comments are closed.