سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی سفارش پر حکم امتناع میں توسیع

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی جانب سے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی سفارش پر حکم امتناع میں 17 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے گزشتہ برس جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق قائم مقام چیئرمین نیب کی پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی میں طلبی روکنے اور سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

اٹارنی جنرل نے درخواستوں پر دلائل کے لیے کچھ مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے جاوید اقبال کو چیئرمین جبری گمشدگی افراد کمیشن ہٹانے سے روکنے کے حکم میں 17 جولائی تک توسیع کر دی۔

خیال رہے کہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے گزشتہ برس جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی جسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

Comments are closed.