موٹر وے پر واش روم فیس میں بھی بڑا اضافہ کردیا گیا

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: مہنگائی سرکار نے موٹر وے پر واش روم فیس میں بھی بڑا اضافہ کردیا گیا، طعام تو پہلے ہی غریب عوام کے بس سے باہر تھا اب واش روم کو بھی کمائی کا زریعہ بنا دیاگیا۔

اگر آپ موٹروے پراسلام آباد سے پشاور یعنی ایم ون پر سفر کررہے ہیں اوراس انتظار میں ہیں کہ سروس ایریا میں وش روم استعمال کریں گے تو خالی جیب ایسا کرنے سے اجتناب برتیں۔

سروس ایریاز پر کھانے پینے کی اشیاء کے من مانے نرخوں کی شکایات توسامنے آتی ہی رہتی ہیں مگر اب ایم ون سروس ایریاز پر پیڈ واش روم سروس کی فراہمی میں بھی من مانی فیس وصولی شروع کر دی گئی ہے۔

موٹروے ایم ون پر واش روم استعمال کرنیکی فیس 50 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کر دی گئی ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

موٹروے ایم ون پر مسافروں کیلئے کھانے پینے کی اشیاءکے من مانے ریٹ مقرر کرنے کے بعد واش روم استعمال کرنے کی فیس میں بھی پچاس فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئے اضافہ کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے،مسافروں کی جانب سے این ایچ اے اور دیگر متعلقہ حکام سے پچاس فیصد سے بھی زائد اضافے پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Comments are closed.