دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، کورکمانڈرز

53 / 100

راولپنڈی: دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی، کورکمانڈرز کانفرنس کاعزم۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابقآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت دو روزہ کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیے جاری کردیا گیا۔

اعلا امیہ میں کہا گیاہے کہ کورکمانڈر کانفرنس 27 سے 28 دسمبرتک جاری رہی۔ کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں عسکری قیادت نے قومی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق لڑنے اور ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت دو روزہ 254ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلاتفریق جاری رہیں گی۔

Comments are closed.