وزیراعلیٰ پنجاب ڈی نوٹیفائی ، اسمبلی تحلیل معاملہ ،پی ٹی آئی ،ق لیگ کاعدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

45 / 100

فائل:فوٹو

 

لاہور: گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور اسمبلی کو تحلیل کرنے کے خلاف تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے سبکدوش کرنے اور چیف سیکریٹری کی جانب سے کابینہ کو تحلیل کرنے کے احکامات کے بعد پرویز الہیٰ، اسپیکر اسمبلی سبطین خان اور راجہ بشارت کی ملاقات ہوئی۔

 

ملاقات میں وکلا اور قانونی ماہرین بھی موجود تھے، جنہوں نے گورنر کے احکامات پر مختلف قانونی نکات پر روشنی ڈالی اور آئندہ قدم اٹھانے کے حوالے سے قانونی مشورہ بھی دیا۔

 

ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کی جانب سے گورنر کے احکامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے لیے صبح لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

 

ترجمان وزیراعلی پنجاب و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بارہ کروڑ کے صوبے کو یرغمال بنانے کی سازش کو عوام ناکام بنائیں گے۔

 

انہوں نے کہا گورنر پنجاب آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھ کے عہدے سے ہٹانے کی کاروائی کا آغاز ہوگا۔

 

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام اور آزاد عدلیہ عوامی مینڈیٹ پر اس ڈاکے کو ناکام بنائیں گے۔

Comments are closed.