اب گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر کو ریفرنس بھیجا جائے گا،فواد چوہدری

8 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر کہا ہے کہ اب گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر کو ریفرنس بھیجا جائے گا۔

گورنر پنجاب کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ کو بطور وزیراعلیٰ سبکدوش کرنے اور صوبائی کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سخت ردعمل دیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے اور اْن کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائے گا۔

Comments are closed.