انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ کل تک ٹل گیا،مزید55 رنز درکار

53 / 100

کراچی: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ کل تک ٹل گیا،مزید55 رنز درکار،تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو مہمان ٹیم نے 2کٹوں پر 112رنز بنائے تھے۔

کراچی میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز تیسرے دن پاکستان نے21 رنزسے دوسری باری شروع کی، 54 رنز پرعبداللہ شفیق 26، شان مسعود 24 اور اظہر علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

سعودشکیل اور بابراعظم کی110 رنز کی شراکت نے امید پیدا کی تھی تاہم دونوں اپنی نصف سنچریاں مکمل کرکے آوٹ ہوگئے، بابراعظم نے 54 اورسعود شکیل نے 53 رنز بنائے۔

اس کے بعد بیٹر وکٹ پر آتے اور واپس جاتے رہے، مہمان ٹیم کے نوجوان باولر ریحان احمد اس تباہی کے ذمہ دارتھے جنھوں نے دوسری اننگز میں پانچ کھلاڑی آوٹ کئے۔

فہیم اشرف صرف ایک رن بنا کر جو روٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، نعمان علی 15 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو ہوئے۔

 محمد وسیم جونیئر 2 رنز بنا کر ریحان احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے پھر آغا سلمان بھی 21 رنز بناکر ریحان کی گیند پر چلتے بنے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 ، جوروٹ اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ لیگ اسپنر ریحان احمد نے میچ میں 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

جس وکٹ پر پاکستانی بیٹرز نے دوسری اننگز میں رینگ رینگ کر216رنز بنائے تھے ،انگلش بلے بازوں نے اسی پچھ پرپاکستان باولرز کا کچومر نکال دیا اور 7 رنز فی اوورز کی اوسط سے رنز سمیٹے۔

ایک سو سڑسٹھ رنز ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی سٹائل میں بیٹگ کرتے ہوئےپہلے وکٹ پر 87 رنز جوڑے،زاک کرالے 41 رنز اورریحان احمد10 رنز بنا کر ابراراحمد کا شکاربنے۔

انگلینڈ نے برق رفتار بیٹنگ کرکے تیسرے دن میچ تمام کرنے کی کوشش کی مگر کام ختم نہ ہوا، کپتان اسٹوک 10 اور بین ڈکٹ50 پر ناٹ آوٹ ہیں، چوتھے دن مزید 55 رنز بنانے ہیں۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز  میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کےلیے 167 رنز ہدف ملا ہے۔

کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 304 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 354 رنز بنائے تھے۔

 پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 50 رنز کی برتری حاصل کی تھی،تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔

Comments are closed.