ورلڈ کپ بس دو قدم کی دوری پہ،ارجنٹائن یا کروشیا ؟  کون پہنچے گا فائنل میں

48 / 100

دوحہ:ورلڈ کپ بس دو قدم کی دوری پہ،ارجنٹائن یا کروشیا ؟  کون پہنچے گا فائنل میں قطر کے موسیل اسٹیڈیم میں آج جوڑ پڑے گا۔

ارجنٹائن دو دفعہ کا عالمی چمپئن اور 3 بار رنراپ رہا، کروشیا نے 2018کا فائنل کھیلا تھا فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس دفعہ موقعہ سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا نہیں فیصلہ آج ہو جائے گا۔

بائیسواں فیفا ورلڈ کپ قطر میں جاری اور آخری مراحل میں ہے،پہلے سیمی فائنل میں کروشیا اور ارجنٹائن پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے مدمقابل ہوں گے۔

رائے عامہ میں50 فیصد ارجنٹائن جب کہ 22 فیصد کروشیا کی جیت متوقع ہے،کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے نیدرلینڈ کو شکست دی جب کہ کروشیا نے سابق عالمی چمپئن برازیل کو ٹھکانے لگایا۔

دوسرا سیمی فائنل چودہ دسمبر کو مراکش اور فرانس کے درمیان الیت اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،فائنل کا فیصلہ ہونے کے بعد تیسری پوزیشن کا میچ 17 دسمبر کو اور فائنل 18 دسمبر کو اسی لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں آج سیمی فائنل ہورہا ہے۔

Comments are closed.