دیپیکا پڈوکون جلد ’سنگھم 3‘ میں بطورِ پولیس کوپ جلوہ گر ہوں گی

11 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی: بالی ووڈ کوئین دیپیکا پڈوکون جلد ’سنگھم 3‘ میں بطورِ پولیس کوپ جلوہ گر ہوں گی۔دیپیکا اس سیریز کی پہلی کوپ ہیروئن ہیں جس کی تصدیق بھارتی فلم نقاد ترن آدرش نے بھی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون مشہور بالی ووڈ فلم سنگھم کے تیسرے حصے میں پولیس کی وردی میں نظر آئیں گی۔

مشہور بالی ووڈ ہدایتکار روہت شیٹی نے اس مرتبہ اپنی کوپ سیریز کیلئے دبنگ لیڈی پولیس افسر کو لیڈ کردار دیا ہے جوکہ دیپیکا پڈوکون بخوبی نبھائیں گی۔

دیپیکا اس سیریز کی پہلی کوپ ہیروئن ہیں جس کی تصدیق بھارتی فلم نقاد ترن آدرش نے بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر اور پروڈیوسر روہت شیٹی کی سنگھم کے پچھلے دو حصوں میں اجے دیوگن نے بطورِ کوپ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Comments are closed.