گوگل،فیس بک اور ٹک ٹاک کی پاکستان سے آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: گوگل،فیس بک اور ٹک ٹاک کی پاکستان سے آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں ،گوگل نے سکیورٹی ایکس چینج کمیشن اف پاکستان میں رجسٹریشن بھی کرادی۔

پاکستان میں دفاتر قائم ہوگئے تو سوشل میڈیا سروسز کےلئے پاکستانی صارفین کو اپنے ایشوز کا حل پاکستان میں ہی میسر ہوگا۔

پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کووزیرآئی ٹی سید امین الحق نے اسلام آباد میں ڈیجیٹل سگنیچر کے لئے سرٹیفیکیشن اتھارٹی کی افتتاحى تقريب سے خطاب میں یہ خوشخبری سنائی ہے۔

سيد امين الحق کا کہنا ہے گوگل نے ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کرا دی، جلد ہی ان کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔سید امین الحق نے کہا کہ ڈیٹا اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کے تحفظ کے لئے ریگولیٹری فریم ورکس کی تشکیل ناگریز تھی۔

وفاقى وزير نے بتایا کہ پاکستان میں گوگل ، فیس بک اور ٹک ٹاک حکام سے مزاکرت کا عمل جاری ہے اور جلد ہی ان کے دفاترپاکستان میں کھل جائیں گے۔

وفاقیوزیرآئی ٹی سید امین الحق نےکہا روٹ سرٹیفیکیشن اتھارٹی ملک میں ڈیجیٹل اکانومی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہو گی۔

Comments are closed.