انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کو وزیراعظم کا استقبالیہ

55 / 100

اسلام آباد: انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کو وزیراعظم کا استقبالیہ، شہبازشریف نے دونوں ٹیموں کے کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو آج مدعو کر لیا.

پاکستان کا 17 سال بعد دورہ کرنے والی انگلینڈ ٹیم پنڈی میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد ہوٹل پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹیمیں وزیراعظم کے استقبالیہ میں شریک ہوں گی.

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کھیلنے کیلئے آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج شام استقبالیہ دیا جائے گا۔

وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان اور انگلش کرکٹ ٹیمز کو آج شام مدعو کیا گیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دونوں ٹیموں کو استقبالیہ دیا جائے گا.

Comments are closed.