تسنیم حیدرکے پاس ثبوت ہے تو جے آئی ٹی میں پیش کرے، مریم اورنگزیب

50 / 100

 اسلام آباد:مسلم لیگ ن لندن کے ترجمان کے الزام پر وفاقی وزیراطلاعات کا ردعمل بھی سامنے آیاہے ان کا کہنا ہے کہ اگر تسنیم حیدرکے پاس ثبوت ہے تو جے آئی ٹی میں پیش کرے، مریم اورنگزیب نے تسنیم کا دعوی مسترد کردیا۔

 تسنیم حیدر شاہ کے بیان پروزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ تسنیم حیدر کا مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان نہیں ہے وہ جھوٹ بول رہا ہے۔

وزیراطلاعات نے تسنیم حیدر کے دعوے کو مسترد کردیا ہے اور کہاہے کہ اگر تسنیم کے پاس اپنے دعوے کی سچائی میں کوئی ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تسنیم حیدر کے بیان کے حوالے سے کہاجھوٹ سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹانے کےلئے یہ کہانی گھڑی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے،کہتی ہے تسنیم حیدر کے ساتھ تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے،جھوٹ اور جعلسازی سے فیک نیوزبیان کی گئی۔

واضح رہے گزشتہ روز لندن میں میڈیا ٹاک میں تسنیم حیدر نے بتایا تھا کہ وہ وہ مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان ہے اس نے الزام لگایا تھا کہ عمران خان اور ارشد شریف کو قتل کرنے کی سازش نوازشریف کی موجودگی میں تیار کی گئی۔

Comments are closed.