وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پرلے جانے کے عزم کا اظہار

48 / 100

فائل:فوٹو

ریاض وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور ہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی. دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں سعودی ولی عہد نے جلدپاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا.

سعودی ولی عہد نے اس عزم کااظہارکیا کہ دورہ پاکستان کے دوران عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا. پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

. وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ شاندار ملاقات ہوئی ہم نے بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک بڑھانے اور بڑھانے پر اتفاق کیا۔محمد بن سلمان کو بتایا ہے کہ پاکستان کے لوگ ان کے دورے کے بے صبری سے منتظر ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فارم ہاوس تک گاڑی خود ڈرائیو کی۔وزیراعظم شہباز شریف ان کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے۔فارم ہاوس میں وزیر اعظم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

بعدازاں وزیراعظم میاں شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے ریاض سے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، عمرہ ادا کیا اور حجر اسود کو بوسہ دیا۔وزیر اعظم نے وفد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی، حجر اسود کو بو سہ دیا، ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔


قبل ازیں وزیراعظم ریاض سے جدہ پہنچے جہاں انہوں نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سمٹ میں شرکت کی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی۔جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کا استقبال کیا۔

Comments are closed.