عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر سیف اللہ نیازی سینیٹ کے احاطے سے گرفتار

56 / 100

اسلام آباد: عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر سیف اللہ نیازی سینیٹ کے احاطے سے گرفتار، پی ٹی ائی سینیٹر کو سینیٹ کے احاطے سے گرفتارکیا گیا جب کہ ایپٹما کے وائس چیئرمین حامد زمان کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر سیف اللہ نیازی کو ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے، سینیٹر سیف اللہ نیازی پر نامنظور ویب سائٹ چلانے کا الزام ہے۔

یہ الزام بھی ہے کہ یہ نامنظور ویب سائٹ غیر قانونی فنڈ ریزنگ کے لئےاستعمال کی جاتی تھی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم اس سے قبل سنیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر ریڈ کر چکی ہے، سائبر کرائم کی جانب سے سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضہ میں لیا گیا تھا۔

                      پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اسد عمر، فواد چوہدری اور شہبازگل کی جانب سے سینیٹ کے احاطے سے گرفتاری بر سخت ردعمل سامنے آیاہے ۔

http://

 تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں دعوی کیا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اطلاعات  فواد چودھری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سینیٹ کے احاطے سے سینیٹر کو اٹھا لیا گیا؟ ملک میں اتنی بڑی فسطائیت کبھی نازل نہیں ہوئی، چیئرمین سینیٹ سینیٹر سے متعلق عمل کا نوٹس لیں۔

http://

حال ہی میں رہائی پانے والے رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سینیٹر سیف نیازی کی سینیٹ کے احاطہ سے گرفتاری اس حکومت کی ایک اور سفاکانہ حرکت ہے۔

انھوں نے کہا یہ بات ایک بار پھر یہ ثابت کر رہی ہے کہ اس حکومت کے دن پورے ہو چکے اور ان کے پاس سوائے اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے اور کوئی بیانیہ نہیں رہ گیا۔

http://

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرنے کی تردید کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما سیف نیازی کو گرفتار نہیں کیا۔ایف آئی اے کوگرفتاری کی اطلاع میڈیا کے ذریعے ملی ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے سیف اللہ نیازی کو تاحال تحویل میں نہیں لیا اور نہ ہی گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں حامد زمان کو گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم اس سے قبل سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پربھی چھاپہ مار چکی ہے۔ سائبر کرائم کی جانب سے سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون بھی قبضے میں لیا گیا تھا۔

Comments are closed.