وزیراعظم شہبازشریف کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات،اصل مشاورت مکمل ہو گئی

50 / 100

 لندن : وزیراعظم شہبازشریف کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات،اصل مشاورت مکمل ہو گئی ، بعد کی ملاقاتیں ضابطہ کی کارروائی ہوگی ، تاہم وزیراعظم شہبازشریف کی پارٹی قائد سے مزید ون آن ون ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر میں ملاقات ہوئی ، اس موقع پر سلمان شہباز، اسحاق ڈار سمیت دیگر لیگی رہنما آفس میں موجود تھے تاہم ملاقات میں شامل نہیں ہوئے۔

ملاقات میں اتحادیوں کے ساتھ آئندہ کے معاملات، پارٹی امور، پنجاب میں تبدیلی کے امکانات اور مستقبل کی سیاسی پیش بندی پر مشاورت ہوئی، نومبر میں ہونے والے ایک اہم فیصلے کے حوالے سے بھی معاملا زیر بحث آیا۔

ون آن ون ملاقات کے ساتھ ہی دونوں بھائیوں میں مشاورت کا پہلا اور اصل مرحلہ مکمل ہو گیا ہے دوسری نشست میں پارٹی رہنما بھی شریک ہوں گے،ان ملاقاتوں میں ملک کی سیاسی صورتحال، اتحادیوں سےمعاملات پر ان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے دو بڑوں کی ملاقات حسن نواز کے دفتر میں ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف سلمان شہباز کے ہمراہ لندن میں واقع دفتر پہنچے،ون آن ون ملاقات میں معاملات آگے بڑھانے کے طریقہ کار پر مشاورت پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق داڑ اور سلیمان شہباز بھی لندن میں حسن نواز کے دفتر میں موجود،خواجہ آصف ، مریم اورنگزیب وزیراعظم کے وفد کاحصہ ہیں، اصل فیصلے بھائیوں کی ملاقات میں متوقع ہے، باقی اجلاس ضابطے کی کارروائی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم شہبازشریف ، نوازشریف کی موجودگی میں پارٹی رہنماوں کی بیٹھک کے بعد تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے، شہبازشریف کی نوازشریف مزید ون آن ون ملاقات کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کل ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت جب کہ تیئس کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم کشمیر کا معامعلا اٹھائیں گے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات اور تباہ کاریوں سے بھی عالمی برداری کو آگاہ کیا جائے گا۔

Comments are closed.